پی ٹی آئی رہنما حملے کیلئے پھر ذہن سازی کررہے ہیں۔ حنیف عباسی

حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حملے کیلئے پھر ذہن سازی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اوئے زیبا جج کہنے والے آج عدلیہ کے محافظ بن گئے ہیں۔ پی ٹی آئی بانی کے بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفرنسیں ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے، یہ حملے سے پہلے ایک بار پھر ذہن سازی کر رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں روزانہ جھوٹی کہانیاں پھیلانے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے لیے این آراو کا حصول ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ترجمان سیاسی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو داؤ پر لگا رہے ہیں، عدالتی احاطے میں مارکٹائی، تشدد اور گالی کا بھی کوئی نوٹس ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر جیل میں مزے سے سائیکل چلا رہا ہے اور دیسی مرغیاں کھا رہا ہے جبکہ ترجمان مظلومیت کے ڈرامے کرتے ہیں۔ دوسروں کو کال کوٹھڑیوں میں رکھنے والا خود شاہانہ طریقے سے جیل میں تمام سہولیات سے محظوظ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے