پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار

پی ٹی آئی

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چودھری افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چودھری 9 مئی کے واقعات میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، وہ یہاں سے فرار ہو کر افغانستان روپوش ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں طورخم بارڈر پر حراست میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے زیادہ تر رہنماوں اور کارکنوں نے پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان دن ہونے والے دہشتگردانہ واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے