پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ کارکنوں اور وکلاء نے شاہ محمود قریشی کو گرفتاری سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلاء اور کارکنوں نے مزاحمت کر کے شاہ محمود قریشی کو گرفتاری سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں وہ درخواست دائر کرنا چاہتے تھے کہ انہیں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا جائے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کو روکنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اس موقع پر شاہ محمود قریشی کو بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلاء اور کارکنوں نے مزاحمت کر کے شاہ محمود قریشی کو گرفتاری سے بچا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے