پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ نون میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں شعیب شاہین، عامر مغل سمیت 70 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن مطابق ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس پر حملہ کیا، ڈنڈوں، پتھروں سمیت راڈ سے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور ان سے سرکاری سامان چھینا گیا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے عدالت کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس کے اہلکار اور افسران پریزن وین کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے