کامونکی (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں پاکستان ایک خاتون کی خواہش پر چلایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے مینڈیٹ سے ہٹ گئی تھی جس کے باعث 9 مئی جیسا واقعہ پیش آیا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کا واقعہ کر کے اپنی سیاسی تباہی کو دعوت دی۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جو حقیقت خاور مانیکا نے بیان کی اس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی دن میں وزیراعظم رات میں مرید بن جاتے تھے، لیکن میڈیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا ہم جیسے لوگوں کو کرنا پڑتا تھا۔
Short Link
Copied