پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2 جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2 جھوٹے مقدمات بنائے ہیں، یہ جھوٹوں کا ٹولہ ہے جن کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ 4 سال حکومت میں رہی ہے۔ وہ ہمارے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گل کے بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو یہ میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں۔ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2 جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے