کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام نے گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا تھا جس کی سزا اب وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔ سندھ کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ سندھ کے عوام کا گیس کی بندش اور لوپریشر پر برداشت کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ ایل این جی کے دو کارگوز کی منسوخی کے بعد مہنگے داموں خریداری سوالیہ نشان ہے، سندھ سے مسلسل نئے گیس زخیروں کی دریافت کے باوجود صوبے کے عوام گیس سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آرٹیکل 158 کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے، سی این جی سیکٹر ڈھائی ماہ کی بندش کے بعد بھی ہر ہفتے تین روزہ ناغے کا شکار ہے۔
Short Link
Copied