لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کامیاب نہیں ہوا، پی ٹی آئی والے اپنے تمام اہداف میں ناکام ہوچکے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بات ٹرمپ تک لے آئی ہے، کہ ٹرمپ آئے گا تو چھڑائے گا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہن کچھ کہتی ہیں اور اہلیہ کچھ کہتی ہیں، پارٹی کا کے پی گروپ کچھ کہتا ہے تو لاہوری گروپ کچھ اور کہتا ہے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت پُراعتماد ہے، اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔
Short Link
Copied