طلال چوہدری

پی ٹی آئی بات کررہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی بات چیت کر بھی رہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کو این آر او مل جائے تو یہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ بات چیت کر بھی رہے ہیں اور مُکر بھی رہے ہیں، حکومت کا موقف ہے کہ یہ 190 ملین دے دیں، فوراً معافی ہوجائے گی۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ فوراً این آر او کی بات شروع کردیتے ہیں، اسمبلی کے بزنس چلانے سے لے کر یہاں بہت سے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلہ کرے گی تو کوئی بھی بندا یا ادارہ بات کرے گا، یہ چاہ رہے ہیں 190ملین ہم کھا چکے، توشہ خانہ ہوگیا، 9 مئی ہوگیا اب معاف کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے