پی ٹی آئی آج فضل الرحمان، محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات 2024ء کو 3 صوبوں میں دھاندلی زدہ اور حرام قرار دیتی ہے اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کو جائز قرار دیتی ہے۔ کل تک پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو عجیب و غریب القابات سے نوازتی رہی ہے اور آج یہ فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی کی حکومت سنجیدہ نہیں، صوبائی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17 فروری کو علما و مشائخ کانفرنس گورنر ہاؤس میں منعقد کر رہے ہیں، کانفرنس کا ایجنڈا امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے