پی ٹی آئی گملے میں اگائی ہوئی پارٹی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گملے میں اگائی ہوئی پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 2 وزرائے اعلی عوام کے پیسے بنی گالا محل منتقل کرتے رہے۔ 2014 کے دھرنے کے بعد اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے پی ٹی آئی کی غیرمعمولی فنڈنگ کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ 2013 میں عمران کو خیبرپختونخوا پر مسلط کر دیا گیا۔ 2013 کے بعد بنی گالا کے پہاڑ پر قائم سنسان مکان پر اسرار محل بن گیا، عمران نیازی ساڑھے 8 سال تک خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ لوٹتا رہا، وہ سیلاب متاثرین کے پیسے بھی ہضم کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے