پی ٹی آئی کے 30 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

کراچی (پاک صحافت) کراچی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے 28 جنوری کو تین تلوار کلفٹن سے گرفتار کیے جانے والے 30 پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدواروں سمیت 30 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار معظم الرحمان اور وحید اللّٰہ بھی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف بلا اجازت ریلی نکالنے، پتھراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ 28 جنوری کو کراچی میں تین تلوار پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے

یہ بھی پڑھیں

کشمیر اور فلسطین میں امن ہم سب کا خواب ہے، مریم نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اختلافِ رائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے