کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے متعلق آصف زرداری کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئی درست ثابت ہوئی کہ تحریک انصاف کا جنم کے پی کے میں ہوا اور وہی دفن ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کا جنم خیبرپختونخوا سے ہوا اور وہ ادھر ہی دفن ہو گی، یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے، پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے جنازہ نکلا ہے۔
سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کئی نتائج منصوبے کے تحت روکے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی، فیکٹریاں بند ہیں، ایم کیو ایم چینی، یوریا اور گیس بحران پر مکمل چپ سادھے بیٹھی ہے۔
Short Link
Copied