لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کے متعدد اراکین مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے خوف سے سامنے نہیں آرہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے درجنوں اراکین و اتحادی افراد مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے میں تھے، 25 سے 26 اراکین اپنی جماعت کے خلاف ووٹ دینے کے لیے تیار تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ رابطے میں رہنے والے اراکین کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ڈنڈا کھانے کی سکت نہیں رکھتے، اگر یہ ڈنڈا ہٹاتے ہیں تو ان کے خلاف ووٹ دینے کو بھی تیار ہیں۔
Short Link
Copied