رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی کے غیرملکی ایجنسیوں کے ایما پر ریاست پر حملے کے ثبوت موجود ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غیر ملکی ایجنسیوں کے ایما پر ریاست پر حملے کے ثبوت موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کبھی دو کشتیوں پر سوار نہیں ہوتی، تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر بھی ہمارا واضح مؤقف ہے، ہمارے پاس پی ٹی آئی کے غیر ملکی ایجنسیوں کے ایما پر ریاست پر حملے کے ثبوت ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین کی تشریح کے نام پر آئین کو ری رائٹ کردیا گیا۔

موجودہ سیاسی تناؤ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی خبر پکی نہیں ہے، کہیں یہ سرگوشیاں ہوئی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے