پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج کے ساتھ لازوال تعلق رہا ہے۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ پاک فوج کا بے پناہ احترام کیا ہے۔ شہید اختر عبدالرحمان کی اولاد ہونے کے ناطے میرے لئے مزید اس پارٹی میں رہنا شہداء کو تکلیف پہنچانے کے مترادف تھا۔

پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے قوم کا اپنے محافظوں کے ساتھ پیار اور اعتماد کا رشتہ قائم رہے گا، قوم شہداء کا لہو اور جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداء کی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا اس کا مجھے شدید رنج تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے