پی ٹی آئی کے سافٹ وئیر میں جھوٹ، ڈھٹائی اور بیغرتی کا وائرس آ گیا ہے، حسن مرتضی

حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کے سافٹ وئیر میں جھوٹ، ڈھٹائی اور بیغرتی کا وائرس آ گیا ہے،  انہوں نے کہا ہے کہ برقت اپ ڈیٹ نہ کیا گیا تو سارا سوفٹ وئیر کرپٹ ہو جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی سطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل و پارلیمانی لیڈر حسن مرتضٰی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  صدر اور گورنر پنجاب کو دستور پاکستان کے قطرے پلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہرین چیک کریں دونوں کی صحت آئینی فرائض کے وقت ہی کیوں خراب ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سید حسن مرتضی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سازشی بیانیہ بنی گالہ کے جنگلوں میں دفن ہوگیا ہے، آئین اور قانون کو کٹھ پتلی کی ضد کی نذر نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ  کہا کہ لیٹر گیٹ فارن فنڈنگ کیس سے فرار کا حربہ ہے، بنی گالہ کے علی بابا اور 40 چوروں کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے