پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

فاروق اعظم

بہاولپور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فاروق اعظم نے اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری 80 سال عمر ہے اور اب سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں، اس لیے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ فاروق اعظم ملک 2018 کے انتخابات میں این اے 170 بہاولپور 1 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے