پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

نذیر چوہان

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے خلاف وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی درخواست پر پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا ہے۔ شہزاد اکبر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نذیر چوہان نے ان کے خلاف ٹی وی پروگرام میں نازیبا زبان استعمال کی جس کی وجہ سے لوگوں میں ان کے خلاف انتشار پھیلا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف نجی ٹی وی پروگرام میں مبینہ طور پر سنگین الزامات پر مبنی بیان دیا تھا جس پر وزیراعظم کے مشیر کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے