پی ٹی آئی کے ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی اشتہاری قرار

فیصل آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تصیلات کے مطابق فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ اے ٹی سی کے اسپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت  (اے ٹی سی) نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ یاد رہے کہ دونوں بھائی 9 مئی کے مقدمات کی سماعتوں میں مسلسل غیر حاضر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن صفدر

قائد ن لیگ جلد خیبرپختونخوا سے سیاسی مہم کا آغاز کرنیوالے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پشاور (پاک صحافت) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بہت جلد قائد مسلم لیگ ن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے