اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں بانی کےلیے نقارہ خدا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حسن مرتضی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قید ساتھی بھی سیاسی انگیجمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں، قول و فعل کے تضاد نے آپ کے قریبی ساتھیوں اور ووٹرز کو آپ سے بدظن کر دیا۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل میں سید حسن مرتضی کہا کہنا تھا کہ سیاست چلتے پانی کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھڑا پانی بدبو دار ہو جاتا ہے، 24 نومبر کے احتجاج کو 9 مئی کا رنگ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حسن مرتضی نے کہا کہ آئندہ اتوار سے پہلے اپنے اطوار ٹھیک کر لیں ورنہ خواری آپ کا مقدر بنے گی۔
Short Link
Copied