پی ٹی آئی کی کوشش بنوں واقعہ کا الزام پاک فوج پر لگانے کی تھی، عطاتارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتےہیں، ان کی کوشش یہ تھی بنوں واقعہ کا الزام پاک فوج پر لگایا جائے کہ شہریوں پر فائرنگ ہوگئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کل عمران خان نے بیان دیاکہ شہریوں پر براہ راست فائرنگ ہوگئی، سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر لگا کر کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حقائق عوام کےسامنے رکھنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، یہ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کہا کہ ہم اتنے طالبان کو واپس لا کر بسا رہے ہیں ، آپ کو ہمیشہ طالبان خان کہا جا تا تھا اور آپ طالبان کے ہمدرد تھے، آپ کے اندر تشدد کی سیاست رچی بسی ہے، یہ جو تحریک طالبان پاکستان تحریک انصاف ہے، یہ آج بھی اس کوشش میں ہے کہ کہیں سے سیاست کے لیے لاشیں مل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے