پی ٹی آئی کی نگرانی میں خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی نگرانی میں بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب جارحانہ بیٹنگ کررہے ہیں، ایسے کھلاڑی جلد آؤٹ ہوجاتے ہیں ہے، سب کی اپنی اپنی فائلیں ہیں، سب اپنی چیزوں کو چھپا رہے ہیں، سب کی وکٹیں گرنے والی ہیں،ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو پاکستان کیلئے لڑ رہا ہو۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی بھی لگ سکتی ہے، ملک کی جو صورتحال ہے ایسے میں سابق چیئرمین تحریک انصاف اور میاں نواز شریف مل جائیں تب بھی ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی کے جو لوگ ہیں وہ اپنے لیڈر کیلئے مزید قبر کھود رہے ہیں سیاسی طور پر چاہتے ہیں کہ وہ بند رہیں تاکہ یہ اس کے فائدے اٹھاتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے