فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنے کے لیے جرگے کا اعلان جلد کریں گے، پی ٹی آئی جرگے میں بیٹھے گی تو خوش آمدید، نہ بیٹھے تو مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں کہ آپ جامعات کی زمینیں بیچیں، جب تک میں ہوں میں ان کو زمینیں بیچنے نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے