سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ اور نااہل حکومت اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے اور عوام کو احساس ہوگیا ہے کہ وہ کس کے چنگل میں پھنس چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر سول اسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کے بارے میں تو ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہ کچھ نہیں کرسکتی مگر عوام ہماری باتوں پریقین نہیں کرتے تھے۔ یہ حکومت احساس پروگرام تو چلا رہی ہے مگر اسے عوام کی پریشانیوں کا احساس تک نہیں ہے۔
رہنما پی پی پی خورشید شاہ نے مریم اورنگزیب سے ملاقات پر پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں شوکاز نوٹس ملے گا، نیر بخاری بھی شوکاز نوٹس کے حوالے سے پہلے ہی تردید کرچکے ہیں۔
Short Link
Copied