پی ٹی آئی کی رضا مندی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔ قمرزمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی رضا مندی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد بھی بانی نے مذاکرات سے انکار کیا، اگر 6 مئی کو معاہدہ ہو جاتا تو 9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا، پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو واپس لینے کی کوشش کو تسلیم نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، عمران خان چیف الیکشن کمشنر بھی تبدیل کرنا چاہتے تھے، اگر بانی کامیاب ہوجاتے تو فاشزم کا نیا جہان تشکیل پاتا۔

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا منصوبہ روکنے کے لیے عدم اعتماد کا منصوبہ بنایا گیا، تجویز تھی کہ آدھی مدت پیپلزپارٹی اور آدھی مدت (ن) لیگ حکومت کرے، پیپلزپارٹی نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے