الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی کیس میں پارٹی نہیں تھی، مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیس میں پارٹی نہیں تھی، مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے، اس کا نام سیاسی پارٹیوں کی لسٹ میں شامل ہے، تحریک انصاف کا نام بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، جس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن قانونی نہیں تھے، جس کے تحت ان کا نشان لیا گیا، ریٹرننگ آفیسروں کے لئے یہ ممکن نہیں تھا، وہ ان کو پی ٹی آئی کا امیدوار ڈکلیئر کرتے۔

عدالتی فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے مزید کہا کہ جن 41 امیدواروں کو آزاد ڈکلیئر کیا گیا، انہوں نے نہ تو اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا ذکر کیا اور نہ پارٹی کی وابستگی ظاہر کی اور نہ ہی کسی پارٹی کا ٹکٹ جمع کروایا تھا، لہذا ریٹرننگ افسروں نے ان کو آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے