رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک انہیں نہیں لگتا کہ انتظامیہ اسے جلسے کی اجازت دے گی۔

ایک سوال پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر فیض حمید کے معاملے میں عمران خان کا ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے تو عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے لیے پنجاب یا وفاقی حکومت، کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سے قانونی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے