پی ٹی آئی کو ٹاسک ملا ہے کہ ملک میں آگ لگائیں، عون چوہدری

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ٹاسک ملا ہے کہ ملک میں آگ لگائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا تو آپ نے کہا جلا دو مار دو، سیاسی موومنٹ سیاست کے ساتھ چلتی ہے۔ عون چوہدری نے کہا ہے کہ آپ کی جماعت کا جنرل سیکریٹری 30 افراد کو اکٹھا نہیں کرسکتا، عوام ان کے جھوٹے چہرے کو دیکھے۔

واضح رہے کہ آئی پی پی کے رہنما عون چوہدری نے مزید کہا کہ کیا آپ ریاست سے لڑ سکتے ہیں، ہم نے اس ملک کے عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے