اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو غیر قانونی طریقے سے امریکہ اور سعودی عرب سے فنڈنگ ہوتی رہی ہے۔ جس کے ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے بیرون ممالک سے غیرقانونی فنڈنگ کے متعلق ہم متعدد بار ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرواچکے ہیں۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن سے ہمیں انصاف ملے گا۔ امریکہ سے آنے والے تین ملین ڈالرز اور سعودی عرب سے آنے والے سالانہ سات لاکھ ریال کے ثبوت پیش کئے ہیں۔
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ قومی اداروں سے اس کیس کے متعلق انصاف کی امید ہے۔ فارن فنڈنگ غیر قانی ہے، غیرقانونی فنڈنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس کے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
Short Link
Copied