لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نااہل و نالائق حکمران ملکی اداروں کو نیلام کرنا چاہتے ہیں، ہم قومی اداروں کے خلاف یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ منی بجٹ نے حکومت کا باقی وقت منی مائز کر دیا ہے، حکومت منی بجٹ واپس لے، آئی ایم ایف کی غلامی کسی صورت قبول نہیں۔ آئی ایم ایف اور حکومت کو لانے والے اب پی ٹی آئی کو مزید سہارا نہیں دیں گے۔
سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ حکمران قرض کے نشے کے عادی ہیں، قوم کی طرف سے حکمران اشرافیہ کو مسترد کرنے کا وقت آ گیا۔ حکومتوں نے 22 مرتبہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیا، کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا گیا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے تسلیم کرلیا کہ امریکا کے حکم پر ملک کے فیصلے ہوتے ہیں۔
Short Link
Copied