پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز زخمی

ڈی آئی جی

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچ گئی، جہاں کارکنوں سے تصادم میں ڈ ی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک کے باہر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کی اور واٹرکینن کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 7 کارکنان زخمی ہوگئے جبکہ ڈ ی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے