لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی وکالت کرنے سے چیف جسٹس پاکستان کی ساکھ خراب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کا تحریک انصاف کے چیئرمین کی وکالت کرنا اُنہیں اچھا نہیں بنا سکتا۔
واضح رہے کہ دوسری جانب، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیراطلاعات و پاکستان مسلم لیگن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم ابھی ’گُڈ ٹو سی یو‘ اور ’وشنگ یو گُڈ لک‘ کا انتظار فرمائے۔
Short Link
Copied