لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی چھوڑنے والے 26 اراکین اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رابطہ کرنے والوں میں سابق اراکین اسمبلی فیض اللہ کموکا، چوہدری اخلاق اور دیگر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے اراکین نے ق لیگ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ منحرف اراکین نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے چوہدری سرور کو رابطوں کی ذمہ داری دے دی۔ چوہدر سرور کو دوسری جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے اراکین کی ایڈجسٹمنٹ کا اختیار بھی چوہدری سرور کو دے دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ سے رابطے کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ فیض اللہ کموکا فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جبکہ چوہدری اخلاق سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔