حیدرآباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے معافی مانگے پھر آگے چلے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ساتھ چلنا چاہیے لیکن کچھ باتوں پر لائن کھینچنی چاہیے، زیادتی پر پیپلزپارٹی آواز بلند کرے گی۔ ایم کیو ایم بیانات تک محدود ہے وہ سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک چلانے کے لیے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ سب ٹیکس دیں گے تو پانی ، بجلی کے بل کم ہوں گے۔ سندھ حکومت حیدرآباد کے لیے خصوصی پیکج دے رہی ہے، حیدرآباد میں مزید بسوں کے روٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے کچھ منصوبے التوا کا شکار ہیں جبکہ صوبے میں دی گئی وفاقی اسکیموں کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔
Short Link
Copied