پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پیش کئے جانے کا امکان، قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کا 8 واں اجلاس کل منعقد ہوگا، اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالہ سے قرارداد ایوان میں آسکتی ہے۔ قومی اسمبلی میں کل نجی کاروائی کا دن ہے، پی ٹی آئی کے خلاف قراردار ایوان حکومتی اراکین کی طرف سے نجی ایجنڈا کے طور پر پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کل کے اجلاس میں اراکین کی طرف سے پیش کردہ نجی قانون سازی، قراردادیں اور تحاریک پیش کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے