اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ کابینہ میں زیر غور ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں، جب سے بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت ملی تب سے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف فتنہ اور فساد ہے، ایجنڈا کوئی اور ہے، شاید بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھنے سے عاری ہیں۔ جس طرح کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجے اور پیرائے میں بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے اسی طرح کے گھٹیا خیالات ہیں، بانی کی سوچ اور فطرت کے مطابق ہینڈل کیا جائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔
Short Link
Copied