اعظم نذیر

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ صرف ایک تجویز ہے۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ صرف ایک تجویز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ سیاسی مشاورت سے مشروط ہے، اس تجویز کے قانونی پہلو دیکھے جائیں گے، جس کے بعد اتحادی جماعتوں سے بھی بات چیت ہوگی، پابندی کی بات صرف سوچ بچار تھی، ابھی اس تجویز کو منطقی فیصلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات نے جو بات کی وہ پارٹی سے کلیئرنس کے بعد کی ہوگی، اسحاق ڈار نے بھی کہا کہ مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کرنا ہے، مجھ سے گزشتہ برس اس معاملے پر مشاورت ہوئی ، معاملہ اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر کابینہ کو نہیں بھیجا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے معاملے پر مشاورت اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کی بحث پارلیمنٹ میں لائی جاسکتی ہے۔ آٹھ ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں آئین کو ری رائٹ کیا، جن ایم پی ایز کو بغیر سنے گھر بھیج دیا گیا وہ بھی ریویو میں آرہے ہیں، فیصلے کے ذریعے ایک جماعت کو مضبوط ہونے کا موقع دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے