اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے سنجیدہ ہیں تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہم سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا 6 رکنی کمیٹی بنائی ہے جو سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی، اگر پی ٹی آئی والے سنجیدہ ہیں تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی لیڈر شپ سے مشورہ لے کر فیصلہ کرے گی۔
Short Link
Copied