خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے سرحد پار افغانستان سے امداد لی، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلح ہو کر اسلام آباد آنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سرحد پار افغانستان سے امداد لی، 10 سال بعد پھر اس نے وہی عمل شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ دوسرے صوبے پر حملہ کر رہا ہے، ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم ہے، جسے افغانستان سے یہاں منتقل کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلح جتھے آرہے ہیں جن میں سیکڑوں افغانی موجود ہیں، ڈی چوک پر جلسے سے خطاب کی دعوت بھارتی وزیرِ خارجہ کو دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کو خطاب کے لیے مدعو کرنا پی ٹی آئی کی ساکھ پر سوال ہے، میں نے کبھی اس قسم کے بیان نہیں دیے، بانیٔ پی ٹی آئی نے پورے پورے خاندان کو جیلوں میں رکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2014ء میں بھی ان لوگوں نے دھرنا دیا اور اب بھی وہی کر رہے ہیں، اب ان حالات میں وفاقی حکومت ان کو کس قسم کا جواب دے، ہم اس کو پاکستان دشمنوں کا حملہ قرار دیتے ہیں، ملک سے وفاداری مشروط ہے، لیکن ان کی وفاداری اقتدار سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کے قافلے سے پولیس پر آنسو گیس شیل فائر ہوئے، 120 افغانی پکڑے گئے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے