کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین سال میں مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ نے تین سال میں دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ترقی کی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے صرف انتقامی کارروائیوں میں تین سال گزار دئے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی دشمنی میں اب تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ آپس میں دوست بن گئے ہیں لیکن یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام اور صحت کا نظام قابل تعریف ہے جبکہ مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلی ہیں۔
Short Link
Copied