کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دہشتگردی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر بدترین دہشت گردی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیل کھولنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کے بیٹے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد میمن پر حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے اس عمل کی بھی مذمت کرتے ہیں، وہ بدمعاشی کی سیاست بند کرے۔
Short Link
Copied