اختر اقبال ڈار

پی ٹی آئی نظریاتی کا عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فیس بک، ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعے شرپسندی کو فروغ دے رہے ہیں، ملک کے نوجوانوں کو نفرت انگیز بیانیہ دینے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو اپ لوڈ اور ٹوئٹ کی گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحی خان یا شیخ مجیب الرحمان۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے