اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا المیہ ہے کہ یہ سیاست کی طرح خارجہ امور سے بھی لا علم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے حوالے سے پی ٹی آئی اور بی جے پی ایک صفحہ پر ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، جہاں ان کا تاریخی خطاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نالائق عمران نیازی نے پاکستان کے خارجہ امور کو برباد کر دیا تھا، عمران تو مودی کو مسڈ کالز دیتا رہا۔
Short Link
Copied