خواجہ آصف

پی ٹی آئی سوشل میڈیا واریئرز کے ساتھ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی مہم میں شامل ہوئے، خواجہ آصف

اواسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ اداروں کے خلاف جس طرح گھناؤنی مہم چلائی گئی کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہ برداشت کرسکتا ہے نہ سوچ سکتا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا واریئرز کے ساتھ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی مہم میں شامل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام ڈیٹا تصدیق شدہ ہے، تمام ادارے متحرک ہیں، آئندہ دنوں میں اور بھی انکشافات سامنے آئیں گے، عمران خان نے شہباز گل کے بیان پر 6 دن تک کوئی بات نہ کی، پی ٹی آئی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے، ساری قوم شہدا کے لواحقین کے سامنے شرمسار ہے ، اپنے اقتدار کے چھن جانے کے دکھ میں یہ اتنی دور تک جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ قانون حرکت میں آچکا ہے،18 انڈین اکاؤنٹس ہیں، آنے والے دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے، جو انہوں نے ہمارے خلاف کیا وہ سارا جھوٹ پر مبنی تھا، ہماری حکومت سیاسی انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتی، ان کے اپنے وزیر نے بیان دیا کہ کسی نے ان کو نہیں مارا ، فارن فنڈنگ کی فائنڈنگز کا احتساب قانون کے مطابق کیا جائےگا، جو ہمارے ساتھ ہوا وہ ایک الگ داستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے