کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبین جتوئی نے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ من مانے فیصلے کر رہے ہیں، مشاورت نہیں کی جا رہی۔ مشاورت کے عمل میں شامل نہ کرنا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے۔
مبین جتوئی نے مزید کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ پارلیمانی بورڈ جنرل سیکریٹری نوٹیفائی کرے گا۔ پارٹی کیلئے ذاتی حیثیت میں اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا، انہوں نے اپنا استعفی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کو بھیج دیا ہے۔