رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پی ٹی آئی کو اپنا ضدی رویہ بدلنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسمبلی میں کھڑے ہو کر سیاسی جماعتوں سے غیر مشروط مذاکرات کے بارے میں بات کی تھی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارتی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے محمود اچکزئی سے بات کی ہے اور وہ بھی مذاکرات کو آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاسی معاملات کے حل کے لیے جمہوریت اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی پڑے گی تاکہ مذاکرات درست طریقے سے ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے