مظفرآباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر کھوکھر نے پارٹی ٹکٹوں کی فروخت اور خرد برد کی وجہ سے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزادکشمیر کے رہنما طاہر کھوکھر نے پارٹی کی جانب سے غیرقانونی اقدامات سے دلبرداشتہ ہوکر رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفی پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما طاہر کھوکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاجرین کے حلقوں میں جعلی ووٹ بنوانے میں پی ٹی آئی آزاد کشمیرکی اعلیٰ قیادت ملوث ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔ پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔
Short Link
Copied