پی ٹی آئی رہنما نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جمیل اصغر بھٹی نے الیکشن مہم کے دوران مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ میں نے انتہائی بکواس کی، کسی کی بہن اور بیٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی خاتون کو ماں بہن بیٹی کے روپ میں لینا چاہیئے، اپنی پارٹی کو بھی درخواست کرتا ہوں کہ کسی کی ماں بہن کی عزت کو مقدس سمجھنا چاہیئے، میں ہاتھ جوڑ کر مریم نواز شریف صاحبہ سے معافی مانگتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے