ٹیکسلا (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ نااہل حکومت ہر محاذ اور تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عمرانیہ حکومت کو ایک لمحہ کے لئے برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔
رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دور جھوٹ پر مبنی تھا۔ پی ٹی آئی ناٹک رچانے والوں کا ٹولہ ہے۔ افغانستان کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ جو طالبان کو دہشتگرد کہتا تھا آخر کار انکے آگے ہاتھ جوڑے اور گھٹنے ٹیکے، افغان قوم اور طالبان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Short Link
Copied